دبئی میں 7 جولائی سے بیرونی سیاحوںکی آمد

   

Ferty9 Clinic

دبئی۔کورونا بحران کے دوران بیرونی سیاحوں کیلئے ایک خوش خبر ہے کہ دبئی7 جولائی سے غیر ملکی سیاح کو ملک میں داخلے کی اجازت دے گا۔مقامی میڈیا کے مطابق دبئی میڈیا آفس نے کہا ہے کہ وہ غیرملکی جن کے پاس رہائشی ویزے ہیں ان کو 22 جون سے دبئی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔دبئی میڈیا آفس کے مطابق آنے والے غیر ملکی شہری آتے وقت حال ہی میں کیے گئے کورونا وائرس کے ٹسٹ کی منفی سرٹیفیکیٹ پیش کریں گے یا آتے ہی دبئی ایرپورٹس پر ان کا ٹسٹ کیا جائے گا۔علاوہ ازیں دبئی کے رہائشیوں کو 23 جون سے بیرون ملک سفر کی اجازت ہوگی۔