دبئی ۔ 24 جولائی (ایجنسیز) دبئی کے رہائشیوں کو اب اماراتی ویزا کی تجدید، منسوخی یا تبدیلی کیلئے ٹریفک جرمانوں کی مکمل ادائیگی کرنا لازم ہوگی ورنہ کسی بھی درخواست پر کارروائی ممکن نہیں ہوگی۔ امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے دبئی پولیس کے ساتھ مل کر ایک نیا آن لائن سسٹم متعارف کرایا ہے جو از خود ٹریفک جرمانے چیک کرے گا، یہ سسٹم ویزا اپڈیٹس کے عمل کے دوران صارف کے نام سے منسلک تمام ٹریفک خلاف ورزیوں کو چیک کرے گا اور ٹریفک جرمانہ ہونے کی صورت میں ویزا درخواست روک دی جائے گی۔امیگریشن حکام کے مطابق اگر کسی فرد کے ذمہ 3000 درہم سے زائد کا جرمانہ ہو تو وہ دبئی پولیس کی ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں ادا کر سکتا ہے۔