دبئی پولیس نے قیدی کو بیٹے سے اچانک ملوا کر حیران کر دیا

   

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے ایک قیدی کو اس کے بیٹے سے اچانک ملوا کر حیران کر دیا۔دبئی میں جیل خانہ جات کا ادارہ ’قیدی کی خوشی‘ انیشیٹو پر عمل کر رہی ہے۔ اس کے تحت مختلف حوالوں سے قیدیوں کی خواہش دریافت کر کے انہیں خوشی فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ انیشیٹو دبئی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ خلیفہ المری کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔ دبئی میں جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر مروان جلفار نے بتایا کہ ادارے کو اطلاع ملی تھی کہ قیدی کا ایک ہی بیٹا ہے اور وہ کسی اور ملک میں سکونت پذیر ہے۔ جیل انتظامیہ نے قیدی کو بتائے بغیر اس کے بیٹے تک رسائی حاصل کی اور اسے ملانے کے انتظامات کیے۔مروان جلفار نے بتایا کہ ’قیدی کو آخری لمحے تک نہیں بتایا گیا تھا کہ اس کی ملاقات اس کے بیٹے سے ہونے جا رہی ہے۔