’دبئی چاکلیٹ‘ دبئی سے ہی آنا چاہیے، جرمن عدالت

   

برلن : جرمنی کی ایک عدالت نے جرمن شہر کولون کی سپر مارکیٹ آلڈی (ALDI) ذوڈ پر ’دبئی چاکلیٹ‘ کے نام سے دستیاب چاکلیٹ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عدالت کے مطابق اس چاکلیٹ پر اسی وقت ’’دبئی چاکلیٹ‘‘ کا لیبل لگایا جا سکتا ہے جب یہ اصل میں دبئی سے ہی درآمد کی گئی ہو۔ آلڈی میں دبئی ہینڈ میڈ چاکلیٹ فروخت کی جا رہی تھیں۔ عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایلان دبئی ہینڈ میڈ چاکلیٹ نامی چاکلیٹ دراصل ترکی میں بنی ہے۔ آلڈی کا موقف یہ ہے کہ اس نے متعلقہ پراڈکٹ کی پیچھے لگے لیبل پر واضح کر دیا تھا کہ چاکلیٹ ترکی میں بنی ہیں اور انہیں دبئی سے برآمد نہیں کیا گیا۔ تاہم عدالت نے کہا کہ پراڈکٹ کا نام دینے سے صارفین یہ سمجھیں گے کہ یہ دبئی میں بنائی جانے والی اصل ’دبئی چاکلیٹ‘ ہے اور جرمنی میں درآمد کی جارہی ہے۔