دبئی ڈیوٹی فری قرعہ جیتنے والا حیدرآباد میں ولا خریدنے کا خواہاں

   

دبئی : دبئی ڈیوٹی فری قرعہ میںایک ملین امریکی ڈالر جیتنے والا 45 سالہ کنیکرن راج شیکھر نے حیدرآباد میں ایک ولا تعمیر کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ وہ دبئی میں تجارت شروع کرنے کے علاوہ اپنے بچوں کی تعلیم کے لئے رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ لاٹری جیتنے والا حیدرآباد میں مقیم ہے۔ اِس نے18 ڈسمبر کو ٹکٹ خریدا تھا۔