دبئی کا تھیم پارک آئندہ ماہ سے کھل جائے گا

   

شارجہ: دبئی میں ‘عالمی گاوں میلہ’ طرز پر سجنے والا ‘تھیم پارک’ پھر قریب آگیا ہے۔ جس میں دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کیلئے بہت سی دلکشیوں کا سامان فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ روائتی میلہ دبئی میں اپنے 29 ویں سیزن کا آغاز 16 اکتوبر سے کرے گا۔دبئی کا یہ مشہور زمانہ ‘عالمی گاؤں ‘ 16 اکتوبر سے 11 مئی تک اس وقت تک جاری رہے گا جب تک موسم گرما کا آغاز نہیں ہو جاتا۔ تاکہ سیاح موسمی شدت سے پہلے اس کی سب رعنائیوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔