دبئی کو سیاحوں کی بہتر آمد کی امید

   

دبئی ۔گذشتہ ہفتے چار ماہ سے سیاحت پر لگی پابندیاں کھلنے کے بعد دبئی کو امید ہے کہ سیاحت کی صنعت بہت جلد دوبارہ اپنی پہلی حالت میں واپس آ جائے گی کیونکہ دبئی کورونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی وجہ سے محفوظ جگہ کے طور پر پیش کر رہا ہے۔میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات جہاں گذشتہ برس ایک کروڑ 67 لوگ سیاحت کے لیے آئے، نے سفر پر لگی عالمی پابندیوں اورگرمی کے باوجود سیاحت کے لیے اس امید پر اپنے دروازے کھولے تاکہ سال کی آخری سہ ماہی شروع ہونے سے پہلے سیاحت کی صنعت کو دوبارہ شروع کیا جا سکے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران منگل کو ایمریٹس ایر لائن کے ذریعے سیاحوں کی پہلی کھیپ دبئی پہنچی جن کا درجہ حرارت معلوم کیا گیا اور کورونا ٹسٹ کے لیے نمونے لیے گئے۔دبئی میں سیاحت کے سربراہ ہلال المری نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ لوگ اب بھی سفر کرنے سے ہچکچا رہے ہوں لیکن ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ باہر نکلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔