دبئی کی راہ جولائی سے سیاحوں کیلئے ہموار ہونے کی امید

,

   

دبئی۔30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دبئی محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ہلال سعید المری نیکہاہے کہ جولائی میں سیاحوں کے لیے دبئی کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق المری نے کہا کہ غالب گمان یہ ہے کہ سیاحوں کے لیے دبئی کے دروازے تدریجی طور پر کھولے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال گڑبڑ ہوئی تو سیاحت کی بحالی جولائی کے بجائے ستمبر تک بھی ملتوی کی جاسکتی ہے۔حتمی فیصلہ عالمی حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔دبئی میں قدرتی آفات اور بحرانوں کے نگراں ہائی کمیشن نے 24 اپریل سے دبئی میں آمد ورفت میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔دبئی محکمہ سیاحت نے 2019 میں 5.1 فیصد شرح نمو کا ریکارڈ بنایا تھا. 16.73 ملین عالمی سیاح 2019 میں دبئی آئے۔المری نے مزید کہا کہ متعدد ممالک میں ابھی تک مکمل لاک ڈاؤن چل رہا ہے۔معاشی اور سماجی سرگرمیوں کی بحالی کی تاریخوں پر بحث مباحثہ چل رہا ہے۔یادرہے کہ امارات میں کورونا کی وجہ سے حالات خراب ہیں اور اموات کی تعداد بھی دیگر خلیجی ممالک سے زیادہ ہے۔