دبئی کی سڑکوں پرڈرائیور کے بغیر ٹیکسیاں جلد نظر آئیں گی

   

دبئی : دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عہدیدار خالد العوضی نے کہا ہیکہ ’جلد دبئی کی سڑکوں پر ڈرائیور لیس ٹیکسیاں نظر آئیں گی۔خالد العوضی کے مطابق متعدد مقامات پر خود کار 5 ٹیکسیاں تجرباتی طور پر چلائی جائیں گی، بغیر ڈرائیور ٹیکسیوں کا تجربہ جمیرا ون زون سے کیا جائے گا۔ الامارات الیوم کے مطابق انہوں نے کہا کہ ڈرائیور لیس ٹیکسیوں کا تجربہ آئندہ چند ہفتوں میں اور سال رواں کے اختتام سے قبل شروع کردیا جائے گا۔ اتھارٹی الخیلج کمرشل زون اورسٹی سنٹر میں اسمارٹ گاڑیاں چلانے کیلئے میاپ تیار کررہی ہے۔ جمیرا ون زون کا اضافہ بھی اس میں ہو گا۔ یہ نقشے جولائی میں ہی تیار کرلئے گئے تھے۔ العوضی نے جیٹیکس 2022 نمائش میں شرکت کے موقع پر کہا کہ اتھارٹی نے جیٹیکس کے اپنے سٹال پرعوام کو دکھانے کیلئے خودکار ٹیکسی سجائی گئی ہے۔