ابوظہبی ۔ 6 جون (ایجنسیز) دبئی کی وزارت انڈسٹری اینڈ ایڈوانسڈ ٹکنالوجی (MoIAT) کی جانب سے صنعتی شعبہ میں یو اے ای نیشنلس کیلئے 500 ٹریننگ اینڈ جاب مواقع کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت نے اس پہل کا آغاز ایمیراٹی پبیلٹی سیریسنیس چمبر (Nagis) اور سرویس آف ایچ آر اینڈ ایمیریٹائزیشن (MoHRE) کے اشتراک سے کیا ہے۔ Nafis پروگرام پلیٹ فارم کے ذریعہ یو اے ای سے زائد از 70 انڈسٹریل بزنسیس اس روزگار اور ٹریننگ مواقع فراہم کرنے میں حصہ لیں گے۔ سرکردہ مشہور ادارے جیسے سنٹر آف ایکسلینس فار اپلائیڈ ریسرچ اینڈ ٹریننگ (CERT) اور ابوظہبی وکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (ADVETI) کی جانب سے اس سلسل میں خصوصی پروگرام بنایا جائے گا۔ عمر ال سوئیڈی، انڈر سکریٹری، وزارت انڈسٹری اینڈ ایڈوانسڈ ٹکنالوجی نے کہا کہ ’’اس جاب موقع کی فراہمی سے پائیدار ترقی میں آئی سی وی پروگرام کے رول کو مستحکم کرنے سے متعلق وزارت کے عہد کا اظہار ہوتا ہے۔ یو اے ای کی طویل مدتی ترقی کیلئے مقامی باصلاحیت افراد سے استفادہ کرنا ضروری ہے‘‘۔