دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشدالمکتوم منکسرالمزاجی کے چرچے

   

دبئی، 31 اکتوبر (یو این آئی) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ایک شاپنگ مال میں بزرگ خاتون کو احتراماً راستہ دینے کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے ۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہیکہ شیخ محمد بن راشدالمکتوم اپنے محافظوں کے ہمراہ شاپنگ مال میں موجود ہیں۔ اس دوران ایک بزرگ خاتون شاپنگ مال میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کے اچانک سامنے آجاتی ہیں جسے ان کے محافظ روکنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم اس موقع پر انہوں نے اپنے محافظوں کو خاتون کو روکنے سے منع کردیا اور عاجزی سے بزرگ خاتون کو احتراماً راستہ دے دیا۔ صارفین حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے اس عمل کو خوب سراہ رہے ہیں۔