کراچی ۔ پی سی بی رمیز راجہ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میںدباؤسے آزاد ہوکرکھیلیں۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے اسکواڈ سے آن لائن خطاب کیا۔ راجہ نے ہندوستان کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ اچھی کرکٹ کے ساتھ ملک کے وقار کو مقدم رکھیں۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے میچ پر نہیں پورے ٹورنمنٹ پر توجہ دیں۔