پٹنہ: بہار اسمبلی انتخاب کی آج جاری رائے شماری کے رجحانان میں دبنگ لیڈران نے اپنے ۔ اپنے علاقے میں سبقت برقرار رکھا ہے ۔اس بار تین مرحلہ میں ہوئے انتخاب کے رجحانات توقعات سے تھوڑے الگ ضرور ہیں ۔ انتخابی نتائج کے رجحان میں کئی دبنگ امیدوار آگے چل رہے ہیں اور اس سے علاقے میں ان کے دبدبہ کا پتہ چلتاہے ۔ مکامہ اسمبلی حلقہ سے جیل میں بند آرجے ڈی کے دبنگ لیڈر اننت سنگھ مسلسل سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ وہیں کچائے کوٹ سے جے ڈی یو کے دبنگ لیڈر امریندر پانڈے اور پپو پانڈے بھی اپنے اپنے نزدیکی حریفوں سے آگے ہیں۔
