دبنگ کے کلائمکس کو لگاتار 25 دنوں میں شوٹ کیا گیا

   

فلم کے پرموشن کے لئے کئی بار الگ الگ بیان دیئے جاتے ہیں بات کی جاتی ہے اس میں کچھ سچائی بھی ہوتی ہے۔ فی الحال بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی آنے والی فلم دبنگ 3 کے بارے میں ایک نئی بات سامنے آئی ہے۔ اس فلم میں کنڑ سوپر اسٹار کچا سدیپ ویلن کا رول کرتے دکھائی دیں گے۔ کچا سدیپ نے کہا فلم میں میری جو سلمان کے ساتھ لڑائی دکھائی گئی ہے وہ بہت خاص ہے۔ اس میں آخر تک یہ پتہ ہی نہیں لگتا کہ کون جیتنے والا ہے ہم نے کلائمکس کی تقریباً 24 سے 25 دن تک شوٹنگ کی یہ میرے کیریئر کا اب تک کا سب سے لمبا کلائمکس سین ہے۔ انہوں نے آگے کہا یہ کوئی اسٹائلش ایکشن سین نہیں ہے بلکہ سلمان اور میں نے ایک دوسرے کو حقیقت میں مارا ہے۔ اس میں ہم دونوں جانوروں کی طرح لڑ رہے ہیں۔ وہ مجھے مارتے ہیں اور میں زمین پر گرتا ہوں پھر جو بھی ہتھیار میرے ہاتھ میں آتا ہے میں اس سے وار کرتا ہوں فلم کے کلائمکس کو شوٹ کرتے وقت کافی دھول اڑ رہی تھی۔