دبنگ 3 سے اہم سی اے اے احتجاج، ہم سے ہمارا دستور حق کوئی نہیں چھین سکتا : سوناکشی سنہا

,

   

ممبئی: بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کے دختر اداکارہ سوناکشی سنہا نے شہریت ترمیمی ایکٹ پر بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ دبنگ 3سے بھی زیادہ اہم ترین ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان، سوناکشی سنہا اور دیگر اداکاروں پرمشتمل فلم ”دبنگ 3“ 20دسمبرکو ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر زبردست کلکشن کررہی ہے۔ ایک کرسمس تقریب کے دوران انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ملک میں اس وقت کیا ہورہا ہے۔ ملک کے حالات کیسے ہیں۔ انہوں نے سی اے اے کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اس وقت سب سے اہم مدہ کیا ہے۔

انہوں نے فلم کی کامیابی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہورہی ہے کہ فلم اچھا بزنس کررہی ہے۔ حالانکہ ملک کے ان پیچیدہ مسائل کے باوجود بھی فلم اچھی کمائی کررہی ہے۔ جمعہ کو ریلیز ہونے والی یہ فلم جمعہ کو ہی 24.5کروڑ کا کاروبار کیا جبکہ ہفتہ کو 24.75کروڑ کا کاروبار کیا۔ شہریت ترمیمی ایکٹ پر انہوں نے کہا کہ میں ملک کی عوام کے ساتھ ہوں، میں سڑکوں پر پر امن احتجاج کی قائل ہوں کوئی بھی ہم سے ہمارا یہ حق چھین نہیں سکتا۔ میں ان افراد پر فخر محسوس کررہی ہوں جنہوں نے اپنا اظہار رائے کھلے عام پیش کیا، میں ان کے ساتھ ہوں۔“ بالی ووڈ کے کئی اسٹارس نے سی اے اے کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ لیکن خان اسٹار س نے تاحال خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔