حیدرآباد : دبیر پورہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 29 سالہ خاتون نامعلوم زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ رابعہ بیگم ساکن بی بی کا الاوہ نے ہفتہ کی شب مکان میں موجود نامعلوم زہریلی اشیاء پی لی جس کے نتیجہ میں اس کی حالت بگڑ گئی ۔ خاتون کو رشتہ داروں نے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا اور علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس دبیر پورہ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔