دتاتریہ کی بحیثیت گورنر ہماچل پردیش چہارشنبہ کو حلف برداری

   

شملہ۔/4 ستمبر، ( پی ٹی آئی) سابق مرکزی وزیر بنڈارودتاتریہ ہماچل پردیش کے گورنر کی حیثیت سے 11 ستمبرچہارشنبہ کو راج بھون میں حلف لیں گے۔ 72 سالہ دتاتریہ کلراج مشرا کے جانشین ہوں گے۔ مشرا کو گورنر راجستھان مقرر کیا گیا ہے۔ دتاتریہ کی حلف برداری 5 ستمبر کو متوقع تھی لیکن وہ اپنی ریاست تلنگانہ میں نئی گورنر تمل سائی سوندرا راجن کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرنا چاہتے تھے جس کے پیش نظر انہوں نے اپنی حلف برداری کو موخر کردیا۔ گورنر کے سکریٹری راکیش کنور نے کہا کہ دتاتریہ منگل کو شملہ پہنچیں گے۔