حیدرآباد ۔ /4 ستمبر (سیاست نیوز) ہماچل پردیش کے نو نامزدگورنر بنڈارو دتاتریہ کی رہائش گاہ میں چاقو دستیاب ہونے سے سنسنی پھیل گئی ۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر و سابق وزیر دتاتریہ کو گورنر نامزد کرنے پر ان کے کئی حامی گزشتہ دو دن سے ان کی رہائش گاہ واقع رام نگر پہونچ کر انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں اور آج بھی مبارکباد دینے کیلئے کئی افراد وہاں پہونچے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نئے گورنر کے مکان سے کارپینٹر استعمال کرنے والے چھوٹی سی چاقو کی دستیابی سے اچانک سنسنی پھیل گئی ۔