دتیا میں دو فریقین میں فائرنگ پانچ افراد کی موت، تین زخمی

   

دتیا : مدھیہ پردیش کے دتیا ضلع کے سول لائن تھانہ علاقے میں آج دو فریقوں کے درمیان فائرنگ میں 5افراد کی موت ہو گئی اور 3زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق سول لائن تھانہ علاقہ کے رینڈا گاؤں میں دو فریقین کے درمیان جھگڑے کے بعد صبح ہوئی فائرنگ میں دونوں فریقوں کے پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جنہیں دتیا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ تین روز قبل ایک ہی گاؤں کے دو خاندانوں کے درمیان کھیتوں سے مویشیوں کو بھگانے پر جھگڑا ہوا تھا۔ دونوں فریقین کو ایک ساتھ بیٹھ کر سمجھوتہ کرنا تھا لیکن اس سے پہلے ہی دونوں فریقوں میں پھر سے جھگڑا شروع ہو گیا۔