نئی دہلی: ہندوستان کی نیشنل ریکارڈ ہولڈر اور اسٹار اتھیلٹ دتی چند پر ڈوپنگ کی وجہ سے چار سال کی پابندی لگادی گئی ہے۔ ڈسمبر میں جانچ کیلئے دتی نے جو سیمپل دیا تھا اس میں SARMs پائے گئے۔ یہ پابندی 3 جنوری 2023 سے شروع ہوگی اور اس لئے نمونے جمع کرنے کی تاریخ (5 دسمبر 2022) سے حاصل کئے گئے تمام مسابقتی نتائج کو کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔ دتی چند کو تمغے، پوائنٹس اور انعامات سے دستبردار بھی ہونا پڑے گا۔ اینٹی ڈوپنگ ڈسپلنری پیانل کی ایک کاپی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ دتی چند یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے کہ اصول کی خلاف ورزی غیر ارادی تھی۔ چیتنیا مہاجن کی سربراہی میں پیانل نے اپنے حکم میں کہا کہ خاطی کھلاڑی اپنی غلطی کا کوئی جواز پیش نہیں کرسکی۔