دختر کے قتل کے بعد ٹی وی اداکارہ کی خود کشی

   

ممبئی 11 اگسٹ ( سیاست ڈا ٹ کام ) تھانے میں ایک مراٹھی ٹی وی اداکارہ 40 سالہ پراڈنیہ پرکار نے اپنی 17 سالہ دختر کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی ۔ اس کا ایک خود کشی نوٹ بھی دستیاب ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کیلئے کسی کو ذمہ دار قرار نہ دیا جائے ۔ سمجھا جارہا ہے کہ معاشی مشکلات کی وجہ سے اس نے ایسا کیا ہو۔