ممبئی ۔ 23 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے آج اشارہ دیا کہ وہ چچا بال ٹھاکرے کی میراث کو آگے بڑھانے پوری طرح تیار ہیں اور اپنی پارٹی کا نیا زعفرانی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے دراندازوں کو ملک سے نکال باہر کرنے کیلئے مودی حکومت کو ان کی پوری تائید حاصل ہے۔ راج ٹھاکرے شیوسینا کے آنجہانی سربراہ کے یوم پیدائش پر خطاب کر رہے تھے۔
