نئی دہلی ۔ 6 اپریل (ایجنسیز) بی ایس ایف کی فیلڈ یونٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب دریاؤں میں سانپ اور مگرمچھ چھوڑتے ہوئے دراندازی کو روکنے کے امکانات کا جائزہ لیں۔ کہا گیا ہے کہ دیگر مجرمانہ سرگرمیوں پر بھی اسی طرح سے قابو پایا جاسکتا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے یہ تجویز پیش کی ہے اور مقامی یونٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ پانی والے علاقوں میں اس کے سودمند ہونے کے تعلق سے اپنے طور پر فیصلہ کریں۔ K؍ F