جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج تاجروں نے دربار مو روایت کے خاتمے کے خلاف ایک بار پھر احتجاج کیا۔ احتجاجی تاجروں کا کہنا تھا کہ دربار مو روایت کے خاتمے سے ان کی تجارت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔چہارشنبہ کے روز پرانی منڈی جموں میں ہول سیل، رٹیلرز اور دکانداروں نے دربار مو کی روایت ختم کرنے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا ۔احتجاج میں شامل دکانداروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر دربار مو کو بحال کرنے کے الفاظ درج تھے ۔ایک احتجاجی تاجر نے نامہ نگاروں کو بتایاکہہم کورونا کی مار اور جی ایس ٹی سے پہلے ہی پریشان تھے کہ اب دربار مو روایت کے خاتمے کی وجہ سے مزید پریشان ہو گئے ہیں۔