دربار مو کی روایت کو ضرور بحال کیا جائے گا: فاروق عبداللہ

   

جموں، 30 اکتوبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ دربار مو کی روایت کو ضرور بحال کیا جائے گا۔انہوں اکھنور انکائونٹر کے بارے میں کہاکہ دہشت گرد آتے رہیں گے اور ہم بھی ان کو مارتے جائیں گے ۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ سب لوگ دیوالی کا تہوار اچھے طریقے سے منائیں یہ بہت بڑا تہوار ہوتا ہے اور ماتا لکشمی جموں وکشمیر کے لوگوں پر مہربان ہوجائے ۔دربار مو کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ دربار مو کی روایت ضرور بحال ہوگی۔اکھنور انکائونٹر کے بارے میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ انکائونٹر ہوتے رہتے ہیں اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد آتے رہیں گے اور ہم ان کو مارتے رہیں گے ۔