نیویارک۔ ایک پراسرار بیماری ان دنوں کئی سفارتکاروں اور امریکی جاسوسوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، 2016ء میں شناخت ہوئی اس بیماری کا پھیلاؤ بڑھتا جا رہا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کی خبر کے مطابق کئی امریکی سفارتکار، جاسوس اور سی آئی اے اہلکار جو ایک پراسرار بیماری نے جکڑ لیا ہے۔ اس بیماری کو ہوانا سنڈروم‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس بیماری کی سب سے پہلے شناخت کیوبا میں قائم امریکی سفارتخانے میں ہوئی تھی جہاں تعینات سفارتکاروں میں اس بیماری کی تشخیص کی گئی تھی۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوانا سنڈروم‘ نامی اس بیماری میں متاثرہ شخص کو مائیگرین کی طرح کا سر درد ہوتا ہے اور اس پر سستی طاری ہو جاتی ہے۔ ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم برنز نے گزشتہ روز میڈیا کو بریفنگ میں کہا کہ تقریباً 100 امریکی اہلکار اس پراسرار بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔