نظام آباد پولیس کمشنر کا مختلف منڈلوں کے پولیس اسٹیشنوں کا دورہ
نظام آباد ۔ پولیس کمشنر مسٹر کے آر ناگاراجو نے کمشنریٹ کے ماکلور ، نندی پیٹ ، آرمور ، پولیس اسٹیشنوں کا اچانک معائنہ کیا مسٹر ناگاراجو نے اچانک ماکلور پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس اسٹیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسٹیشن میں موجودہ رسپیشن سنٹر پہنچ کر درخواست گذاری کیلئے آنے والے افراد کے ساتھ کس طرح سلوک کیا جارہا ہے اس بارے میں عملہ سے دریافت کیا اور ہر درخواست کا اندراج کرنے کی ہدایت دی ۔ مسٹر ناگاراجو نے ان پولیس اسٹیشنوں میں موجودہ کرائم ویکلس کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے ریکارڈ بھی چیک کیا اور بیارک روم کا بھی جائزہ لیا اور پولیس اسٹیشن میں موجودہ سہولتوں مزید سہولتوں کے بارے میں بھی استفسار کیا ۔ پولیس اسٹیشن میں درخواست گذاری کے بعد اس کے حل کیلئے اقدامات کریں اور ہر طریقہ سے سہولت پہنچانے کی کوشش کرنے کی متعلقہ عملہ کو ہدایت دی ۔ انہوں نے ملازمین کے مسائل کے بارے میں بھی واقفیت حاصل کرتے ہوئے پٹرولنگ موبائیل کے علاوہ بلوکورٹ ملازمین سے بھی بات چیت کی اور جس کالونی دورہ کیا جارہا ہے اس کالونی کی مکمل تفصیلات حاصل کرتے ہوئے یہاں پر قبل از جو وارداتیں پیش آئی تھی اس میں کون ملوث ہے اس بارے میں بھی تفصیلات حاصل کریں اور کیسوں کی یکسوئی کیلئے جلداز جلد اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر آرمور اے سی پی رگھو ، اسپیشل برانچ انسپکٹر رگھوویندر کے علاوہ متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کے سب انسپکٹرس بھی موجود تھے ۔