نئی دہلی: سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزارت 6 دسمبر کو بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے ‘مہاپری نروان دیوس’ کے موقع پر‘شریشٹھا یوجنا’شروع کرے گی، جس کے تحت درج فہرست ذاتوں کے ہونہار طلبہ کی تعلیم کے لیے وسیع انتظامات کیے جائیں گے ۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ پروگراموں کے تناظر میں 6 دسمبر کو امبیڈکر مہا پری نروان دیوس پر ‘شریشٹھا یوجنا’ شروع کی جائے گی۔ اسے ملک کے 112 درج فہرست ذات کی اکثریت والے اضلاع میں لاگو کیا جائے گا۔