درخت سے لٹک کر خود کشی

   

حیدرآباد۔ بیوی اور نومولود بچہ سے دوری ایک شخص کی موت کا سبب بن گئی۔ مائیلار دیوپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 25 سالہ ناگیش نے ایک درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ ناگیش جل پلی کا ساکن تھا اس کی بیوی میکے گئی تھی اور ایک ماہ قبل اسے بچہ تولد ہوا۔ ناگیش بیوی اور بچہ کو اپنے گھرلانا چاہتا تھا لیکن سسرال والے بیٹی کو روانہ کرنے ٹال مٹول کررہے تھے۔ ناگیش بیوی اور بچہ کیلئے بے چین تھا۔ اس نے ذہنی تناؤ میں انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔