درخت سے گرکر تاڑی تاسندہ ہلاک

   

Ferty9 Clinic

حسن آباد ۔ /13 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدور کے موضع سلاخیور میں آج صبح 52 سالہ ٹی کشٹیا گدؤنامی تاڑی تاسندہ جو کہ حسب معمول درخت سے تاڑی نکالنے کے لئے چڑھا ہوا تھا ۔ اچانک تیز ہواؤں کے باعث توازن کھوکر درخت کی اونچائی سے نیچے گرپڑا جن کو عینی شاہدین نے بذریعہ مسافر آٹو چیریال دواخانے کو منتقل کیا جہاں وہ کچھ دیر زیرعلاج رہ کر اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ اطلاع پاکر مدور پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کیا ۔ نیز تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ۔