حیدرآباد /4 ستمبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں درخت کی زد میں آکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ بلارم پولیس کے مطابق 53 سالہ شخص کے ایلیا جو پیشہ سے حمال بنسی لعل پیٹ علاقہ کا ساکن کل شام موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ بلارم کے علاقہ میں درخت اس کے اوپر گرگیا اور شدید زخمی حالت میں ایلیا فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔