دردناک! مہاراشٹر کے بھیونڈی میں 4 منزلہ عمارت منہدم، 2 موقع پر ہی افراد ہلاک، 5 زخمی

,

   

ممبئی سے متصل بھیونڈی علاقے میں دیر رات 4 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس اور راحت وبچاؤ کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جس کے بعد اب تک چھ افراد کو محفوظ طور پر باہر نکال لیا گیا ہے۔ اس حادثے میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ دونوں کی لاشوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ عمارت کے ملبے میں اور بھی بہت سے لوگ پھنسے ہوئے ہو سکتے ہیں۔ ریسکیو ٹیم کو خدشہ ہے کہ اس میں ابھی پانچ لوگ پھنسے ہو سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ عمارت 8 سال قبل تعمیر کی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس عمارت کی تعمیر غیر قانونی ہے۔

بھیونڈی کے شانتی نگر میں واقع اس عمارت کے کالم رات کو ہی ٹوٹنے لگے تھے۔ جس کے بعد عمارت کو تیزی سے خالی کروایا جارہا تھا۔ لیکن عمارت خالی ہوتی کہ اس سے پہلے ہی منہدم ہوگئی۔ اس دوران پولیس، میونسپل  کارپوریشن اور فائر بریگیڈ محکمہ کے افسران و ملازمین موقع پر پہنچے اور لوگوں کو بچانے کا کام شروع کیا۔ بتا دیں کہ تمام زخمیوں کو قریب کے ہی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔