درد شکم میں مبتلا لڑکی کی خودکشی

   

جگتیال /15 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع کے گلہ پلی منڈل چینولی سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ ڈی شریشا نے درد شکم کی تاب نہ لاکر جراثم کش دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ جس کو جگتیال سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بعد طبی معائنہ مردہ قرار دیا ۔ اس کے رشتہ داروں نے بتایا کہ چند ماہ سے ڈی شریشا درد شکم سے پریشان تھی ۔ پولیس ایک مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے بعد پنچنامہ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم کیلئے حوالے کردیا اور تحقیقات میں مصروف ہے ۔