حیدرآباد 23 اپریل (پریس نوٹ) پرنسس درشہوار چلڈرنس جنرل ہاسپٹل نے اپنے ایک صحافتی بیان میں وضاحت کی کہ ہاسپٹل ہذا کے تمام طبی اسٹاف ایک مریضہ کے علاج کے دوران کورونا وائرس سے متاثر نہیں بلکہ جن ڈاکٹرس اور نرسیس نے مریضہ کا علاج کیا ہے ان میں سے پانچ ڈاکٹرس ہرگز متاثر نہیں ہوئے جبکہ 20 نرسیس کا ٹسٹ کیا گیا جس میں سے صرف دو نرسیس کو ہی پازیٹیو نکلا ہے۔ ہاسپٹل کے ذرائع نے اخبار میں شائع ایک خبر پر کہاکہ متوفی مریضہ صرف دو دن ہاسپٹل میں شریک تھیں بعد انھیں گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا۔ انھوں نے قارئین سے خواہش کی کہ وہ ہاسپٹل ہذا کا اسٹاف حسب معمول ہے اور وائرس سے متاثر نہیں ہوئے ہیں۔