درندہ صفت باپ کے ہاتھوں کمسن بیٹی کی عصمت ریزی

   

متاثرہ کی ماں کی شکایت پر خاطی گرفتار ، پولیس مصروف تحقیقات

حیدرآباد ۔ 23 مارچ ( سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ بنڈلہ گوڑہ جاگیر میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا ، جہاں ایک باپ نے اپنی 9سالہ حقیقی بیٹی کی عصمت ریزی کی ۔ عصمت ریزی کے بعد لڑکی کو واقعہ بیان کرنے کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہوگیا ۔ تاہم لڑکی کی والدہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے راجندر نگر پولیس نے اس درندہ صفت باپ کو حراست میں لے لیا جو فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا ۔ پولیس نے بڑی چالاکی سے اس درندہ کو آرام گھر چوراہے سے گرفتار کرلیا اور تحقیقات جاری ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق شکایت گذار خاتون اور خاطی درندہ 38سالہ پی سری راملو کی شادی سال 2010ء میں ہوئی تھی جن کی دو لڑکیاں ہیں ۔بڑی لڑکی 12سال عمر اور متاثرہ چھوٹی بیٹی 9سال عمر کی ہے ۔ 19مارچ کو جب لڑکی کی والدہ کام پر گئی تھی جو گھریلو ملازمہ بتائی گئی ہے اس وقت باپ اور بیٹی گھر میں موجود تھے ۔اس نے اپنی 9سالہ حقیقی بیٹی پر ظلم و زیادتی کی اور لڑکی کا منہ بند کرتے ہوئے اس کی عصمت ریزی کی ، جب شکایت گذار خاتون گھر پہنچی تو وہ اس واقعہ سے لاعلم تھی ، لڑکی کو ڈری ہوئی دیکھ کر اس نے لڑکی سے وجہ پوچھی لیکن لڑکی نے خوف کے مارے کچھ نہیں بتایا ۔ جب باپ گھر سے چلا گیا تو لڑکی نے ساری داستان سنائی ۔ جب سری راملو مکان لوٹا اس کی بیوی نے اس سے لڑکی پر ظلم کے متعلق پوچھا تو اس نے دونوں کو دھمکیاں دیا ۔ خاتون نے اس سارے واقعہ کو اپنے مکان مالک سے بیان کیا اور اس کے مشورہ پر پولیس سے شکایت کردی ۔ پولیس سری راملوکو حراست میں لے لیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع