درندہ صفت بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

   


حیدرآباد۔ امیر پیٹ کے علاقہ میں ایک درندہ صفت بیٹے نے اپنی ماں کا قتل کردیا۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق بیگم پیٹ علاقہ کی ساکن 50 سالہ سنگیتا کو اس کے حقیقی بیٹے 23 سالہ سنتوش نے ہلاک کردیا۔ عادی مجرم سنتوش جو حالیہ دنوں جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا پولیس اس قاتل بیٹے کی تلاش کررہی ہے جس نے کل ماں کا قتل کرنے کے بعد فرار اختیار کرلیا۔ پولیس سمجھتی ہے کہ سنتوش ماں پر حملہ کے وقت نشہ کی حالت میں تھا۔ پولیس مفرور کی تلاش کرنے میں جٹ گئی ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔