دروپدی مرمو کا آج سے ہریانہ، چندی گڑھ اور پنجاب کا دورہ

   

نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کل سے ہریانہ، چندی گڑھ اور پنجاب کے سہ روزہ دورے پر ہوں گی۔صدر جمہوریہ کل گورو جمبیشور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، حصار کے کنووکیشن میں شرکت کریں گی۔ منگل کو پنجاب سنٹرل یونیورسٹی اور ایمس کے کنووکیشن میں شرکت کریں گی۔ اسی دن کی شام کو وہ موہالی میں پنجاب حکومت کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے جانے والے شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ چہارشنبہ کو صدر جمہوریہ چندی گڑھ میں پنجاب یونیورسٹی کے کنووکیشن میں شرکت کریں گے ۔