دروپدی مرمو کو کیرالا سے ایک ووٹ ملا، بی جے پی مسرور

   

نئی دہلی : بی جے پی کے پاس بھلے ہی کیرالا سے منتخب ایم پیز اور ایم ایل ایز کا فقدان ہے لیکن پارٹی کی اسٹیٹ یونٹ اِس وقت بے انتہا مسرور ہے کیوں کہ این ڈی اے کی صدارتی امیدوارہ دروپدی مرمو کو صدارتی الیکشن میں اِس ریاست سے ایک ووٹ حاصل ہوا ہے۔ یہ ریاست روایتی طور پر سی پی آئی (ایم) اور کانگریس زیرقیادت اتحادوں کے غلبہ میں رہی ہے۔ اپوزیشن کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا کو کیرالا سے 139 ووٹ حاصل ہوئے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ مرمو کا ایک ووٹ سنہا کے 139 پر بھاری ہے۔