نئی دہلی : نیشنل ڈیموکریٹک الائینس (این ڈی اے )کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو کی آج دہلی پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی ، نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی ۔ بتایا گیا ہے کہ دروپدی مرمو کل اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی ۔ وزیراعظم پہلے ان کے نام کی تجویز پیش کریں گے جن کو دیگر قائدین کی حمایت حاصل ہوگی ۔ وزیراعظم مودی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دروپدی مرمو جی کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی ملک کے تمام طبقات کی جانب سے ستائش کی جارہی ہے ۔ اپوزیشن کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا ہیں ۔