گوالیا ر : صدر جمہوریہ دروپدی مرموجمعرات کو ایک روزہ دورے پر مدھیہ پردیش کے گوالیار آئیں گی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر جمہوریہ دروپدی مرمودوپہر میں یہاں واقع اٹل بہاری واجپئی انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ(آئی آئی آئی ٹی ایم ) کے کانووکیشن میں شامل ہوں گی ۔ اس انعقاد کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ذرائع نے کہا کہ مرموخصوصی طیارے سے دن میں یہاں ہوائی اڈے پر پہنچیں گی ۔ گورنر منگو بھائی پٹیل ، وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ، مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر ، مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر جیورادتیا سندھیا، انتظامیہ ، فوج اور پولیس کے سینئر افسران ان کی استقبال کریں گے ۔ اس کے بعد وہ ہوائی اڈے سے جے ولاس پیلس پہنچیں گی ۔ صدر جمہوریہ یہاں ان کے اعزار میں منعقد دوپہر کے کھانے میں شامل ہوں گی ۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ کانووکیشن کی تقریب میں شامل ہونے کے لئے روانہ ہو جائیں گی ۔ کانووکیشن تقریب کے بعد مرموواپس لوٹ جائیں گی ۔