درویش یادو قتل کی سی بی آئی تحقیقات، اکھیلیش کا مطالبہ

   

ایٹہ: 13جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش بار کونسل کی نومنتخب صدر درویش یادو کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ یوگی حکومت سے انصاف کی امید بے معنی ہے اور ریاست کے لوگوں کو اپنے تحفظ کے بارے میں خود سوچنا ہوگا۔درویش یادو کے آخری رسومات کی ادائیگی میں شرکت کرنے کے لئے یہاں پہنچے مسٹر یادو نے صحافیوں سے کہا کہ کچہری میں وکیل کے چیمبر میں قتل اتنا بڑا واقعہ ہے کہ ا س کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ کل جب وزیر اعلی نظم ونسق پر میٹنگ کرر ہے تھے اسی وقت جرائم پیشہ افرادجرائم کو انجام دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت سے انصاف کی امید ہیچ ہے ۔ اس بہیمانہ قتل کی جانچ ہائی کورٹ کے جج سے کرائی جانی چاہئے ۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ انتخابات کے بعد نشان زدکر کے سماج وادی کارکنوں کا قتل کیا جارہا ہے ۔ ہم جن لوگوں کا قتل ہوا ہے اس کی ایک فہرست گورنر کو دیں گے ۔ حکومت متاثرہ خاندان کو 50 لاکھ روپئے تعاون کے طور پر دے ۔ اس قتل کے معاملے میں پولیس کے کردار کی بھی جانچ ہونی چاہئے ۔مسٹر یادو نے گورنر کے کردار پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے حکومت پر شبہ کا اظہار کیا کہ کہیں ایس پی کارکنوں کے قتل میں پولیس بھی تو شامل نہیں ہے ۔