۔ 31 جنوری ادخال فارم کی آخری تاریخ، ڈاکٹر انیس احمد صدیقی ، صدر انجمن حجاج سوسائٹی ورنگل کا بیان
ورنگل ۔ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر انجمن حجاج حج سوسائٹی ورنگل نے ایک بیان میں بتایا کہ ذریعہ ہذا عازمین حج 2022کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حج کمیٹی حکومت ہند کی جانب سے 2022کے حج کے لئے اعلانیہ جاری ہوچکا ہے اور حج فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 31جنوری 2022مقرر کی گئی ہے اور یہ عارضی طور پر اعلان کیا گیا ہے ۔کیونکہ حج کے مکمل اخراجات ،ایئر ٹکٹس اور زر مبادلہ کی رقم کا تعین نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مکمل رقم کا اندازہ لگایا نہیں جاسکتا ۔لیکن حج فارم کی خانہ پوری ،حج فارم کے لئے سفید بیاگرائونڈ پر 3.5×3.5سنٹی میٹر کی ایک رنگین فوٹو ،تازہ ترین پاسپورٹ ، آدھار کارڈ اور حج کی روانگی سے ایک ماہ قبل تک لئے گئے دونوں ویاکسن کے اسنادات ساتھ میں رکھنا ضروری ہے ۔آپ تمام سے خواہش کی جاتی ہے کہ جن کے پاس پاسپورٹ نہ ہو وہ تتکال میں پاسپورٹ تیار کرواکر ڈائرکٹ
http://hajcommittee.gov.in
ویب سائٹ کے ذریعہ حج فارم آن لائن داخل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ درکار اسنادات کے ساتھ ریاستی حج کمیٹی تلنگانہ حیدر آباد میں بھی فارم داخل کیا جاسکتا ہے ۔مزید معلومات کے لئے انجمن حجاج حج سوسائٹی کے درج ذیل ذمہ داروں کے سیل نمبرات ڈاکٹر انیس احمد صدیقی 9908763454، ڈاکٹر عزیز احمد عرسی 9866971375،ڈاکٹر ایم اے قدیر 9700277384، خواجہ نجم الدین گیلانی 9866565105پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔
