درگاہ اجمیر شریفؒ میں آج نماز جمعہ نہیں ہوگی

   

اجمیر : درگاہ اجمیر شریف میں جمعۃ الوداع کے موقع پر کورونا کے پیش نظر اور ریڈ الرٹ پندرہ روزہ کی سختی کو دیکھتے ہوئے درگاہ اور مسجدوں میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔ البتہ مسلم برادری گھروں پر ہی نماز ادا کرے گی۔ ان دنوں وبا کے پیش نظر تمام لوگ پانچوں نمازیں گھر پر ہی ادا کررہے ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ اس دن جمعہ کی نماز کی جگہ ظہر کی نماز ادا کی جائے گی ۔ علما کے مطابق ظہر کی نماز ادا کرنے کا بھی اتنا ہی ثواب ہے ۔ گزشتہ برس بھی ایسا ہی ہوا تھا۔