درگاہ اجمیر کے دیوان کا پتلا جلایا گیا

,

   

٭ درگاہ اجمیر شریف کے دیوان سید زین العابدین نے شہریت ترمیمی قانون کے بارے میں بیان دیا تھا کہ اس سے مسلم کمیونٹی کو کوئی پریشانی نہیں۔ اس پر ردعمل میں مسلمانوں نے جمعہ کو اجمیر شریف میں احتجاج کیا اور درگاہ شریف کے دیوان کا پتلا جلایا۔ احتجاجیوں نے کہا کہ دیوان مسلم برادری کو گمراہ کررہے ہیں۔ دیوان زین العابدین نے کہا تھا کہ سی اے اے اس ملک میں رہنے والے مسلمانوں کے خلاف نہیں۔ مسلمانوں کی شہریت کو خطرہ لاحق نہیں ہے۔