درگاہ بڑا پہاڑ میں ایک شخص کی مشتبہ موت

   

بانسواڑہ ۔ 6 ؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ حلقہ کی درگاہ حضرت سید سعداللہ حسینیؒ بڑا پہاڑ میں واقع مہاراشٹرا کے موضع نمکھیڑ عمری‘ ضلع ناندیڑ سے تعلق رکھنے والا شخص موہن عمر 52 سال نے درگاہ بڑا پہاڑ پہنچ کر رات 10 بجے بروز جمعہ قیام کرنے کی غرض سے درگاہ کے احاطہ لونیکا میں موجود ایک مکان کا روم کرایہ پر حاصل کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے ہمراہ ایک خاتون بھی تھی۔ مکان دار نے بتایا جا رہا ہے کہ یہ وقف بورڈ کا عہدیدار تھا ۔ 80 روپیوں میں موہن نے کرایہ کے طور پر حاصل کیا تھا ۔ لیکن صبح دروازہ نہ کھولنے کی صورت میں کئی بار دستک دی گئی ۔ دروازہ نہیں کھلا جس کو توڑ دیا گیا ‘ دیکھنے پر موہن مردہ پایا گیا ۔ اور خاتون فرار تھی ۔ فوری طورپر مقامی عوام اور مکان دار نے اس کی اطلاع تحصیل آفس عہدیداروں اور پولیس ورنی منڈل سب انسپکٹر سرینواس ریڈی کو دی گئی ۔ انہوں نے واقع مقام پہنچ کر معائنہ کیا ۔ نعش کے پاس سے ایک آدھار کارڈ حاصل کیا گیا اور نعش کے قریب سے نشہ والی چیز گانجہ اور چلم برآمد ہوا ۔ بتایا گیا کہ موہن نشہ کا عادی تھا ۔ خاتون کو راہ فرار ہونے پر شک و شبہات کی بناء پر سرکل انسپکٹر دامودھرریڈی نے پنچنامہ کیا لیکن نعش کے جسم پر کوئی نشانات پائے نہیں جانے پر بعد پنچنامہ کے نعش کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے ضلع کے سرکاری دواخانہ منتقل کر دیا گیا ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 6 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں ۔ پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے ۔