درگاہ حضرت افضل بیابانی ؒ پر ریونت ریڈی کی حاضری

   

حیدرآباد۔/13 ستمبر، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے آج شام قاضی پیٹ میں درگاہ حضرت سید شاہ افضل بیابانی ؒ پر حاضری دی اور خصوصی دعا میں شرکت کی۔ سجادہ نشین مولانا سید خسرو بیابانی نے ریونت ریڈی اور سابق وزیر محمد علی شبیر کا استقبال کیا اور انہیں تبرکات پیش کئے۔ اس موقع پر کانگریس کے اقلیتی قائدین سید عظمت اللہ حسینی، عثمان محمد خاں کے علاوہ ورنگل اور ہنمکنڈہ کے کانگریس قائدین موجود تھے۔ درگاہ شریف پہنچنے پر ریونت ریڈی کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا اور انہیں بگی پر سوار کرتے ہوئے درگاہ شریف لایا گیا۔ عوام کی جانب سے ریونت ریڈی کا شاندار استقبال ہوا۔ ریونت ریڈی نے مقامی افراد سے فرداً فرداً ملاقات کی اور درگاہ شریف پر حاضری کو باعث برکت قرار دیا۔ مولانا خسرو پاشاہ بیابانی نے اس موقع پر تلنگانہ میں امن و امان، خوشحالی اور ریونت ریڈی کیلئے خصوصی دعا کی۔