سری نگر: سری نگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے درگاہ حضرت بل میں شب معراج کی مناسبت سے امسال شبانہ مجالس کا اہتمام نہیں ہوگا۔درگاہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے پیش نظر درگاہ حضرت بل میں امسال شب معراج کی مناسبت سے 11 مارچ کو تقاریب کا اہتمام نہیں ہوگا۔انہوں نے بتایا تاہم 12 اور 13 مارچ جمعے اور ہفتے کے روز ہر نماز کے بعد موئے مقدس کی زیارت سے عقیدتمندوں کو فیضیاب کیا جائیگا ۔19 مارچ کو بھی موئے مقدس کی زیارت کروائی جائیگی ۔ وادی میں معراج النبیؐ کے موقع پر درگاہ حضرت بل میں بڑی تقاریب ہوتی ہیں جن میں ہزاروں افراد موئے مقدس کے دیدار سے بھی فیضیاب ہوتے ہیں اور روح پرور مجالس کے برکات سے بھی بہرہ مند ہوجاتے ہیں۔