درگاہ حضرت فتح میاں صابریؒ کی کمیٹی کی تشکیل جدید

   

سنگاریڈی: الحاج غلام صمدانی عرف عبد الصمد صدر انتظامی کمیٹی درگاہ حضرت فتح خان میاں صاحب صابری مجذوب ؒ سنگاریڈی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے نومبر 2018 میں درگاہ حضرت فتح خان میاں صاحب صابر ی مجذوب ؒ سنگاریڈی کی انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔جس میں غلام صمدانی صدر اور وزیر علی کو جنرل سکریٹری اور دیگر اراکین کمیٹی شامل ہیں ۔درگاہ حضرت فتح خان میاں صاحب صابری مجذوب ؒ کا عرس شریف ہر سال 19 ؍ رجب المرجب تا21 رجب المرجب انعقاد عمل میں آتا ہے ۔اور زائرین کی کثیر تعداد بھی عرس شریف میں شرکت کر تے ہیں ۔تلنگانہ وقف بور ڈ کی جانب سے انتظامی کمیٹی تشکیل دینے کے بعد ہم کو دو مرتبہ درگاہ حضرت فتح خان میاں صاحب صابری مجذوب ؒ کا عرس شریف انعقاد عمل میں لانے کا موقع فراہم ہوا ۔درگاہ شریف کے ذرائع آمدنی صرف درگاہ کے انتظامی امور میں ہی صرف کئے جا تے ہیں ۔حکومت کی جانب سے یا کسی سیاسی قائدین کی جانب سے درگاہ شریف کے بنیادی و ترقیاتی کام انجام نہیں دیئے گئے بلکہ میرے چند مخصوص دوست احباب کے تعاون سے درگاہ شریف کے گنبد کا اور دیگر چند بنیادی و ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ سی سی کیمروں کی تنصیب بھی عمل میں لائی گئی ہے۔اسی طر ح درگاہ شریف کے احا طہ میں انتظامی کمیٹی کئی دیگر ترقیاتی کام انجام دینے کا عظم رکھتی ہے ۔واضح رہیکہ درگاہ کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے درگاہ شریف کے ترقیاتی کاموں کے متعلق وزیر فینانس مسٹر ٹی ہریش رائو کو نمائندگی کی گئی جس پر انہوں نے درگاہ شریف کے ترقیاتی کاموں کی منظوری عمل میں لانے کا تیقن دیا تھالیکن آج تک ان ترقیاتی کامو ں کی منظوری عمل میں نہیں آئی ہے۔