درگاہ حضرت میراں شاہ قادریؒ مصطفی نگر میں تزئین نو کا کام جاری

   

Ferty9 Clinic

عقیدت مندوں کو سہولیات کی فراہمی میرا مقصد، درگاہ متولی عبدالرحیم کا بیان

گمبھی راؤ پیٹ۔ راجنہ سرسلہ کے گمبھی راؤ پیٹ سے متصلہ موضع مصطفی نگر میں واقع درگاہ حضرت سیدنا میراں شاہ قادریؒ پر سالانہ عرس شریف کے علاوہ روزانہ کئی عقیدت مند بلا لحاظ مذہب ملت درگاہ پر فاتحہ خوانی، قدر و نیاز کے سلسلے میں آتے رہتے ہیں۔ ان عقیدت مندوں کی سہولیات کے لئے متولی درگاہ محمد عبدالرحیم گزشتہ چند ماہ سے تعمیری و مرمتی کاموں میں مصروف ہیں۔ متولی درگاہ عبدالرحیم نے آج سیاست نیوز کو بتایا کہ درگاہ احاطہ میں عقیدت مندوں کی سہولیات کی خاطر کئی ترقیاتی کاموں کے علاوہ درگاہ کے پچھلے حصہ میں موجود قدیم مسجد کے مرمت کاموں وضو وغیرہ کے لئے پانی کے انتظامات کے لئے کام زور و شور سے چل رہا ہے۔ اس موقع پر متولی رحیم نے اہل خیر عقیدت مندوں سے خواہش کی کہ وہ درگاہ حضرت سیدنا میراں شاہ قادری ؒ میں جاری تعمیری و مرمتی کاموں میں اپنا تعاون پیش کریں یا پھر کسی بھی تعمیری کام کی ذمہ داری لیں۔ مزید تفصیلات و تعاون کے لئے فون نمبر 9949387783 پر ربط کرنے کی اپیل کی۔