نئی دہلی ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گاندھی جینتی کے 150 سال کے موقع پر 46 ممتاز ہوٹلوں اور درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء ؒ کو پلاسٹک فری قرار دیا گیا ہے۔ ساوتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے کہا کہ ہوٹل انڈسٹری کو پلاسٹک فری قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح درگاہ حضرت نظام الدین بھی ایک مرتبہ استعمال ہونے والے پلاسٹک سے پاک قرار دی گئی ہے۔